<bgsound loop='infinite' src='http://picosong.com/3MQs.mp3'></bgsound> Rashid's Poetry: کیوں کسی کہ دُکھ درد سُناؤں اپنے

Tuesday, March 12, 2013

کیوں کسی کہ دُکھ درد سُناؤں اپنے

کیوں کسی کہ دُکھ درد سُناؤں اپنے
اپنی آنکھوں سے بھی میں زخم چُھپاؤں اپنے

میں تو قائم ھوں تیرے غم کی بدولت ورنہ
یوں تو بکھر جاؤں کہ خود ہاتھ نہ آؤں اپنے

شعر لوگوں کے بُہت یاد ہیں اوروں کے لیے
تُو ملے تو میں تجھے شعر سُناؤں اپنے

سوچتا ھوں کہ بُجھا دوں میں یہ کمرے کا دیا
اپنے سائے کو بھی کیوں ساتھ جگاؤں اپنے

اُس کی تلوار نے وہ چال چلی ہے انؔور
پاؤں کٹتے ہیں اگر ہاتھ بچاؤں اپنے

No comments:

Post a Comment