لو اپنا جہاں اے دنیا والو!
ہم تو یہ دنیا چھوڑ چلے
جو رشتے ناطے جوڑے تھے
وہ رشتے ناطے توڑ چلے
کُچھ سکھ کے سپنے دیکھ چلے
کچھ دکھ کے لمحے جھیل چلے
تقدیر کی اندھی گردشوں سے
جو کھیل کھلائے، کھیل چلے
ہر چیز تُمہاری لوٹا دی
ہم لے کر کُچھ نہیں ساتھ چلے
پھر دوش نہ دینا اے لوگو!
ہم دیکھ لو خالی ہاتھ چلے
یہ راہ اکیلی کٹتی ہے
یہاں ساتھ نہ کوئی یار چلے
اُس پار نہ جانے کیا ھو گا
اِس پار تو سب کُچھ ہار چلے
ہم تو یہ دنیا چھوڑ چلے
جو رشتے ناطے جوڑے تھے
وہ رشتے ناطے توڑ چلے
کُچھ سکھ کے سپنے دیکھ چلے
کچھ دکھ کے لمحے جھیل چلے
تقدیر کی اندھی گردشوں سے
جو کھیل کھلائے، کھیل چلے
ہر چیز تُمہاری لوٹا دی
ہم لے کر کُچھ نہیں ساتھ چلے
پھر دوش نہ دینا اے لوگو!
ہم دیکھ لو خالی ہاتھ چلے
یہ راہ اکیلی کٹتی ہے
یہاں ساتھ نہ کوئی یار چلے
اُس پار نہ جانے کیا ھو گا
اِس پار تو سب کُچھ ہار چلے
No comments:
Post a Comment